جاوید اقبال
مینڈھر// مینڈھر کے پٹھانہ تیر علاقے میں سیکورٹی فورسز اور مشتبہ جنگجووں کے درمیان سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز اور مشتبہ ملی ٹینٹوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے کر تلاشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اگرچہ ابھی تک کسی بھی جنگجو کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں لیکن پورا علاقہ سیکورٹی کے محاصرے میں ہے اور تلاشی کی جارہی ہے۔سیکورٹی ذرائع نے بتایاکہ فائرنگ رات کو شروع ہوئی اور دن کے بارہ بجے تک جاری رہی جس کے بعد اگرچہ فائرنگ کا سلسلہ رک گیاہے لیکن تلاشی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق صبح ہوتے ہی روک روک کر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد زور دار فرائنگ کا سلسلہ شروع ہوا اور دوپہر تک جاری رہا ۔اس دوران فوج اور پولیس کے اعلیٰ آفیسران بھی موقعہ پر پہنچ گئے اور تلاشی کارروائی کی نگرانی کی جو آخری اطلاع موصول ہونے تک جاری تھی ۔
جموں صوبے میں3 دنوں میں 6انکاؤنٹر
سمت بھارگو
راجوری//جموں صوبے کے پانچ اضلاع میں گزشتہ تین دنوں کے دوران دو دہشت گردوں کے ساتھ چھ انکاؤنٹر ہوئے ہیں، جن میں دو فوجی اہلکار مارے گئے ہیں جبکہ تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔اسمبلی انتخابات سے قبل ان مقابلوں کو سیکورٹی سیٹ اپ کی طرف سے سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے جس میں پولیس، فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسر سیکورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، تین دن پہلے بسنت گڑھ کے بالائی علاقوں میں ایک انکاؤنٹر ہوا تھا جس میں فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا جس کے بعد جمعہ کو کشتواڑ میں ایک اور انکاؤنٹر ہوا تھا جس میں دو فوجی جوانوں نے اپنی جان گنوائی تھی جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔اسی دن، پونچھ میں سورنکوٹ کے درابہ چمر کے جنگلات میں ایک انکاؤنٹر ہوا جس میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو گھنٹوں تک جاری رہا جس کے بعد گھنے جنگل میں دہشت گردی کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش ہوا۔ہفتہ کو راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر کے علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستانی فوج کے دستوں نے آگے ایل او سی کے علاقوں میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جس میں فوج کا ایک جے سی او دہشت گردوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگیا۔اتوار کو اس خطے میں جڑواں تصادم ہوا جس میں پہلا تصادم پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے گاؤں پٹھانتیر میں ہوا جبکہ دوسرا انکاؤنٹر کٹھوعہ ضلع کے بنی علاقے میں ہوا۔
دراندازی کی متعدد کوششیں ،راجوری، پونچھ میں تازہ سیکورٹی الرٹ جاری
خطہ کے نوشہرہ سیکٹر سے ایک ہی ہفتے میں دو کوششیں خطرے کی عکاسی :حکام
سمت بھارگو
راجوری//اسمبلی الیکشن کیدس روز قبل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کی متعدد کوششوں کے علاوہ مشتبہ نقل و حرکت کے واقعات کے ساتھ، راجوری اور پونچھ ضلع میں ایک تازہ سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔پیر پنچال خطے کے نوشہرہ سیکٹر میں، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کی دو کوششیں ہوئی ہیں، جس میں دو دہشت گرد مارے گئے جب کہ فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) زخمی ہوا۔راجوری اور پونچھ اضلاع کے آٹھ اسمبلی حلقوں میں دوسرے مرحلے کے تحت انتخابات ہوں گے اور 25 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ووٹنگ سے کچھ دن قبل سیکورٹی فورسز نے خاص طور پر ووٹنگ کے دن کے علاوہ دراندازی کی کوششوں کے متعدد واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تازہ الرٹ جاری کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جڑواں اضلاع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی حفاظت کرنے والے فوجی دستوں کے ساتھ ساتھ اے آئی او ایس پر آنے والے دنوں میں دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے اضافی چوکس رہنے کو کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اضافی چوکسی ایک احتیاطی قدم ہے جو فورسز کی طرف سے آگے کی جگہوں کے ساتھ ساتھ ا ے آئی ائو ایس پر بھی دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حصے میں دراندازی کی کوششوں میں اضافے کا معمول کا رجحان حالیہ دنوں میں بھی دیکھا گیا ہے کیونکہ گھنی دھند، خراب موسمی حالات، درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ دستی نگرانی کے لئے ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔کچھ رپورٹوں کے حوالے سے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے مستقبل میں بھی دراندازی کی کوشش کرنے کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ، فوج کے دستوں نے ایل او سی کے ساتھ ساتھ اے آئی او ایس کی نگرانی بھی کی ہے، اندرونی افواج جو ایل او سی اور اے آئی او ایس کے پیچھے سیکورٹی کی دوسری پرت بناتی ہیں، دراندازی کی کوششوں کے ان واقعات کے بعد اپنی چوکسی بڑھا دی ہے۔ان فورسز نے مختلف ذرائع سے ایل او سی کے قریب اپنی چوکسی بڑھا دی ہے۔ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ دلجیت سنگھ نے کہا کہ ایل او سی پر نہ صرف ہندوستانی فوج کے دستے بلکہ دوسرے درجے کی پولیس اور سی اے پی ایف چوکس ہیں۔اس سے قبل ہفتے کو نوشہرہ کے علاقے کلال میں دراندازی کی کوشش کی گئی جس میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا جب کہ فوج نے پیر کو نوشہرہ کے علاقے لام سے دراندازی کے دوران دو دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کا دعویٰ کیا۔گزشتہ دو ہفتوں میں ایل او سی پر مشتبہ نقل و حرکت کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں تازہ ترین واقعہ منگل کو پیش آیا جس میں ایل او سی پر موجود فوجی دستوں نے پونچھ سیکٹر کے علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کو پکڑنے کے بعد فائر کو چیلنج کرنے کا بھی سہارا لیا۔