پٹھانہ تیر میں لوگوں کا احتجاج جاری

 
مینڈھر//مینڈھر کے علاقہ پٹھانہ تیر میں ہائر سکنڈری سکول کے معاملہ پر علاقہ کے لوگوں کا احتجاج گزشتہ چار دنوں سے جاری ہے۔مقامی لوگ حکومت سے لگاتار مانگ کر رہے ہیں کہ ہائی سکول پٹھانہ تیر کا درجہ بڑھا کر اسے ہائر سکنڈری سکول بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پٹھانہ تیر کا ہائی سکول بیس سال قبل بنا تھا اور اس کے اردگرد ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی آبادی ہے اور کئی گائوں پر علاقہ مشتمل ہے ۔ان کاکہناتھاکہ یہ گائوں پہاڑی علاقہ میں پڑتے ہیں جہاں سے بچے دور دراز کے سکولوں میں جا کر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اس لئے اس سکول کا درجہ بڑھانا انتہائی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے جلد سکول کا درجہ بڑھانے کا اعلان نہ کیا توان کا یہ احتجاجمینڈھر ہیڈ کوارٹر تک پہنچ جائے گا ۔انہوں نے سیاسی لیڈران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جان بوجھ کر اس پسماندہ علاقے کو نظرانداز کررہے ہیںاور نوجوانو ں کو ان پڑھ دیکھناچاہتے ہیں۔