گاندربل //بڈگام میں ایک شہری درخت سے گرکر لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس نے بتایا کہ 55سالہ غلام محمد راتھر ولد محمد رمضان ساکن پاٹوا درخت پر چڑھ کر اس کی شاخیں کاٹ رہا تھا جس دوران اسکا توازن برقرار نہ رہ سکا اور وہ درخت سے گر گیا۔اس موقع پر مقامی لوگوں کی مدد سے فوری طور ضلع ہسپتال بڈگام منتقل کیا گیا جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔مہلوک کی لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔