پٹوال میں شراب کی دکان کھولنے کیخلاف

// کٹھوعہ کے پٹوال علاقے کے لوگوں نے دیالہ چک مقام پر نیشنل ہائی وے کو بند کر کے شراب کی دوکان کھولنے کے خلاف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران احتجاج کے باعث تینگھنٹوں تک قومی شاہراہ پرگاڑیوں کی آمدورفت متاثررہی۔ مظاہرین نے کہاکہ آئے روز بچوں اوردیگرلوگوں میں منشیات کے تئیں رجحان بڑھ رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ منشیات کاشکارسب سے زیادہ کالج کے طلاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹوال علاقے میںشراب کی دکان کھولی جارہی ہے اورہماری مانگ ہے کہ اس دکان کوبندکیاجائے۔ مظاہرین نے کہاکہ اگر شراب کی اس دوکان کو بند نہیں کرایاگیاتو  علاقے کے بچے  نوجوان سب شراب کے عادی ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے بھی انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیاہے کہ شراب کی دکانیں بندکرائی جائے لیکن انتظامیہ نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہاکہ شراب کی دکان کھولنے کی اجازت ہرگزنہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مقامی لوگوں کی بار بار اپیل کے باوجود بھی  ہیرانگر انتظامیہ نے جب کوئی بھی ٹھوس اقدامات نہیں اْٹھایاتو لوگوں کو مجبوراً احتجاج کاراستہ اختیار کرنا پڑا۔اس دوران مظاہرین  نے تین گھنٹے تک نیشنل ہائی وے کو بند رکھا  جس کے بعد ایس ڈی ایم ہیرانگراورپولیس نے موقعہ پرپہنچ کر لوگوں کویقین دہانی کرائی کہ شراب کی دکان کووہاں سے ہٹایاجائے گا جس کے بعداحتجاج ختم ہوا۔