کپوارہ//پٹوارا یسو سیشن ہندوارہ نے بدھ کے روز اپنے مطالبات کو لیکر تیسرے روز بھی احتجاج درج کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے جائز مطالبات کو فوری طور تسلیم کیا جائے ۔پٹوار ایسو سیشن جو گزشتہ تین روز سے اپنے مطالبات کو حل کرنے کیلئے احتجاج پر بیٹھے ہیں ،کا کہنا ہے کہ اب ان کا احتجاج مزید 3روز تک بڑھا کر 11مارچ تک جاری رہے گا ۔پٹوار ایسو سیشن کے رکن میر ظہور احمد کا کہنا ہے کہ سالہا سال سے محکمہ مال میں کام کر رہے پٹواریوں کی رہائش کا کوئی بھی انتظام نہیں ہے جبکہ دفتر میں ان کیلئے بنیادی ڈھانچہ بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔
پٹوار ایسوسی ایشن ہندوارہ کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری
