پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع انتظامیہ کو غذائی اجناس کے 100پیکٹ پیش

گاندربل//جموں کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن گاندربل نے مستحق اور نادار لوگوں تک غذائی اجناس پہنچانے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال کو 100 پیکٹ فراہم کئے ۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدرمعراج الدین کے ہمراہ دیگر پٹواری اور گرداور بھی تھے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو یقین دلایا کہ لاک ڈائون کے دوران ضلع میں تعینات تمام پٹواری اور گرداور اپنی خدمات دن رات پیش پیش رکھیں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے اُن کے اس اقدام کو سراہا۔