پٹواریوں کی ہڑتال مسلسل جاری

مینڈھر //پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن میں احتجاج مسلسل جاری رکھا گیاہے ۔پٹواریوں کی ہڑتال کی وجہ سے دفتر کام کاج متاثر ہورہا ہے جبکہ عام لوگوں کو ضروری لورزامات حاصل کرنے میں شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے ۔ ایسوسی ایشن اراکین نے جموں میں متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی ہوئی گرفتاری کیخلاف احتجاج شروع کیا ۔ایسوسی ایشن اراکین نے کہاکہ ان کی مانگیں پوری ہونے تک احتجاج مسلسل جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے جموں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ مال انتظامیہ کی ریڑ ھ کی ہڈی کا کام کرتا ہے لیکن اس کے خلاف مذکورہ نوعیت کے اقدامات افسوس ناک ہیں ۔کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے ملازمین نے مانگ کی کہ گرفتار شدہ ملازمین کو جلدازجلد رہا کیا جائے ۔