پٹواریوں وگرداوروں کی کام چھوڑہڑتال جاری

 جموں //آل جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن نے مطالبات کے تئیں حکومت کی عدم توجہی کے معاملے کولے کرغیرمعینہ کام چھوڑہڑتال کے تیسرے  روزبھی جاری رکھی جس کے سبب محکمہ مال کے دفاترمیں کام کاج مفلوج رہااور عام لوگوں کومحکمہ مال سے متعلق کاموں کے سلسلے میںمشکلات کاسامناکرناپڑا۔اس دوران ضلع جموں کے پٹواریوں اورگردواروں نے پٹوارایسوسی ایشن کی ہڑتال کال پرعمل کرتے ہوئے کام چھوڑہڑتال کے تیسرے دن بھی ڈی سی دفترجموں کے احاطے میں احتجاجی دھرنادیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایسوسی ایشن کی مانگوں کوپوراکیاجائے گالیکن عرصہ درازگذرنے کے باوجود حکومت نے مانگوں کوپورانہیں کیاہے۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹواروں اورگرداوروں کو کافی مشکل اور نا مساعد حالات میں اپنے فرائض انجام دینے پڑتے ہیں کی تمام جائز مانگوں کو جلد پورا کیا جائے جن میںپے گریڈ کی فراہمی ڈائریکٹ نائب تحصیل داروں کی تعیناتی پرقدغن لگانااورپٹواریوں اورگرداروں کی محکمانہ ترقیوں کی میٹنگیں جلدمنعقدکرنا اورگرداور سرکل کومعرض وجودمیں لاناشامل ہے۔اس دوران دھرنے میں سینئر نائب صدر،رمن راج شرما سابق ریاستی صدر، آرگنائزر ونے کمار، ضلع صدرجموں کلیم احمد ،سیکریٹری محمدشبیرودیگران شامل تھے۔