پٹن کے فوجی کیمپ میں سنسنی | اہلکار انجینئرنے سروس رائفل سے گولی مارکرخودکشی کرلی

بارہمولہ//شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میںقائم فوجی کیمپ میں تعینات انجینئرنگ ونگ سے منسلک ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ 22انجینئرنگ  رجمنٹ سے وابستہ سپاہی  باتنی ترپتی رائے نے سنیچر کے صبح گیارہ بجے کے قریب خود پر اپنی سروس رائفل سے گولی ماری، جس کے نتیجے میں اہلکار بری طرح زخمی ہوا ۔اس دوران اگر چہ اہلکار کو فوری طور اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔  سال 2018 کے دوران 80 فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ ہوائی فوج میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017 میں 75 فوجی اہلکاروں کے بارے میں شک کیا جاتا ہے کہ انہوں نے خود کشی کی ہے جبکہ سال 2016 میں 104 فوجی اہلکاروں کی موت خودکشی کرنے سے واقع ہوئی ہے۔