پٹن میں میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج

بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن میں مقامی لوگوں اور تاجروں نے میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا الزام عائد کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی نے علاقے کی بیشتر اندرونی سڑکوں خاصکر کالج روڑ اوراسپتال روڑ سے ابھی تک برف نہیں ہٹائی جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کے علاوہ طلاب اور مریضوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔احتجاجی مظاہرین نے مانگ کی کہ اندرونی سڑکوں سے فوری طور پر برف ہٹا ئی جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سانا نہ کرنا پڑے۔اس دوران انتظامیہ کے کچھ افسر موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملہ کو حکام تک پہنچائیں گے جس کے بعد مظاہرین پر امن طور منتشر ہوئے۔