بارہمولہ //پٹن پولیس نے بھاری مقدار میں فکی ضبط کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق پٹن پولیس کی ایک ٹیم نے نہال پورہ روڑ نزدیک چگ سیری کراسنگ پر جمعرات کو ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک لوڈ کیریر زیر نمبر JK05F-7615 کو روکنے کی کوشش کی۔اس موقع پر آٹو ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اُسے دھرلیا اور آٹو کی تلاشی لی جس سے لاکھوں روپے مالیت کی فکی ضبط کی ۔پولیس کے مطابق آٹو میں سوار دو افرادکوگرفتار کیا گیا جن کی شناخت سجاداحمد شیخ اور ندیم احمد لون ساکنان سوپور ہوئی ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایک ایف آئی آر زیر نمبر 229/208زیر دفعہNDPS 8/22 کے تحت درج کرلیا۔
پٹن میں لاکھوں روپے مالیت کی فکی ضبط، دو گرفتار
