پٹن میں غیرمقامی شہری کی دم گھٹنے سے موت

عظمیٰ نیوز سروس

بارہمولہ// بارہمولہ ضلع کے پٹن قصبے میں مبینہ طور پر ایک غیر مقامی باشندے کی دم گھٹنے سے موت واقع ہو گئی۔ پٹن قصبہ کے زنگم علاقے میں کرائے کے مکان سے مبینہ طور پر کول ہیٹر کے استعمال کی وجہ سے مذکورہ شہری کی دم گھٹ گئی ہے۔ متوفی کی شناخت سریش کمارساکن پنجاب کے طور پر کی گئی ہے جو پیشے سے جے سی بی آپریٹر ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کیا ہے۔