بارہمولہ// سیکورٹی فورسز نے اتوار کو رات دیر گئے ضلع بارہمولہ کے پٹن قصبے میں بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا ۔پولیس کے مطابق 29 آر آر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے اتوار کو رات دیر گئے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر آرم محلہ پٹن میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں روشنی کا انتظام کیا اور تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا۔پولیس نے کہا کہ بستی میں کچھ مشکوک اطلاع ملی تھی جس کے بعد محاصرہ کیا گیا۔
پٹن میں شبانہ تلاشیاں
