پٹن میں سڑک حادثہ: محکمہ صحت کے ڈرائیور سمیت 6افراد زخمی

 بارہمولہ // شمالی قصبہ پٹن میں سڑک کے ایک حادثے میں محکمہ صحت کے ایک ڈرئیور سمیت 6افراد زخمی ہوئے ۔آئی ٹی آئی پٹن کے نزدیک اتوار کو شام دیر گئے اُس وقت ایک سڑک حادثہ پیش آیا جب ہندوارہ جارہی ایک ایمبولینس گاڑی زیر نمبر JK09A-1858 ایک ماروتی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایمبولینس کا ڈرائیور اور مزید پانچ افراد زخمی ہوگئے۔جن کی شناخت ایمبولینس ڈرائیور منظور احمد خان ساکن گنڈ رزاق خان، محمد رفیق چک،حاجرہ بانو، ثنا اللہ احمد ڈار، غلام محی الدین ڈار اور مبینہ بیگم ساکنان ہندوارہ شامل ہیں ۔سبھی زخمیوں کو سب ضلع اسپتال پٹن پہنچا یا گیا جن میں سے ایمبولینس ڈرائیور کو ڈاکٹروں نے نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا ۔