پٹن میں دلدوز سڑک حادثہ ، نوجوان لقمہ اجل

 بارہمولہ // شمالی قصبہ پٹن کے رنجی علاقے میںسرینگر مظفرآبادشاہراہ پر سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس کے مطابق سرینگرمظفرآبادشاہراہ پر سوموار کو شام دیر گئے ایک تیزرفتار بس زیر نمبر-0831 JK09 نے مخالف سمت سے آرہے موٹرسائیکل سوارعادل بشیربٹ ولدبشیراحمدساکنہ آڈورہ نارئواو شیری بارہمولہ کوٹکرماردی ،جس سے وہ شدیدطورپرزخمی ہوا۔ زخمی موٹرسائیکل سوار کوعلاج کیلئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اِس کو بچانے کی پوری کوششیں کیں، تاہم نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑبیٹھا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔ ادھر جونہی نوجوان کی لاش اُس کے آبائی گائوں آڈورہ نارئواو پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔