پٹن میں دلدوز حادثہ 3سالہ بچہ لقمہ اجل

بارہمولہ// شمالی قصبہ پٹن کے گوم احمد پورہ علاقے میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک تین سالہ بچہ لقمہ اجل بن گیا۔معلوم ہوا ہے کہ منگل کو گوم احمد پورہ دیہات میں ایک تیز رفتار تویرا گاڑی نے ناصر حسین میر نامی تین سالہ بچے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں مذکورہ بچہ شدید زخمی ہوا۔اگرچہ زخمی بچے کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیاتاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔اس واقعے سے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑی کے ڈرائیور نے پولیس کے سامنے خود سپرد گی کی۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔