پٹن میں آگ ، رہائشی مکان خاکستر

بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن میں آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوااور مکان میں موجود سازو سمامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔ پٹن کے گیو وا علاقے میں بدھ کی شام دیر گئے شوکت احمد نائیکو ولد غلام رسول نائیکو کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس دوران فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار اورمقامی لوگوں و پولیس نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ پر فوری طور قابو نہیں پایا جاسکا جس کے نتیجے میں رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوا۔