بارہمولہ // پٹن قصبہ میں ایک زیارت آگ کی واردات میں خاکستر ہوئی ۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ بدھ کی صبح کو زند پیر صاحب نامی زیارت جو کہ کھیل کے میدان پٹن کے نزدیک واقع ہے، میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے بعد مقامی لوگ زیارت کو بچانے کیلئے دوڑ پڑے تاہم وہ نہیںبچا سکے ۔ اس دوران فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار جائے واردات پر پہنچے اور باقی نقصانات سے بچالیا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔
پٹن میں آگ، زیارت شریف خاکستر
