پٹن میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا تجارتی سامان خاکستر

سری نگر//شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں لاکھوں روپیے مالیت کا تجارتی سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
 
ذرائع نے بتایا کہ پٹن کے برن علاقے میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک شیڈ میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں اس شیڈ رکھا گیا لاکھوں روپیے مالیت کا تجارتی سامان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔
 
خاکستر ہونے والے تجارتی سامان کے مالک کی شناخت عبدالغنی ہنڈو ساکن برن پٹن کے بطور کی گئی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائز ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے اور پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو قابو کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
 
دریں اثنا ایک سرکاری عہدیدار نے آتشزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔