فیاض بخاری
بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن سے سیرو تک کا سڑک رابطہ ناگفتہ بہہ ہے ۔جس کے نتیجے میں ٹرنسپوٹروں ، مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ طلاب کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سڑک رابطے کو آج تک نظر انداز کیا گیا ہے ۔ مقامی باشندے نثار احمد نے بتایا کہ کچھ ماہ قبل انتظامیہ حرکت میں آکر کروڑوں روپے کا تخمینہ لگا کر اس خستہ حال سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا تھا تاہم بعد میں نامعلوم وجوہات کے بنا پر اس کا کام بند کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سڑک پڑ جگہ جگہ بڑے گڑھے بن گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ اس معاملے کو محکمہ پی ایم جی ایس وئی کے نوٹس میں لایا تھا لیکن اُس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اور اس خراب سڑک رابطے کی وجہ سے نہ صرف سیرو دیہات کو بلکہ دیگر کئی گائوں کی عوام کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ علیٰ آفسران سے مطالبہ کیا ہے مذکورہ سڑک رابطے کو فوری طور پر مرمت کیا جائے تاکہ اُنہیں درپیش مشکلات سے ازالہ ہوسکے۔محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکیٹوانجینئر عامر حسین ملک نے بتایا کہ ایسا کوئی مسلہ نہیں ہے ،مذکورہ سڑک رابطے کو ایک ہفتے کے اندر اندر نہ صرف مرمت بلکہ تارکول بھی بچھایا جائے گا ۔