پٹن زنگم کراسنگ پر3نوجوان گرفتار

بارہمولہ//فیاض بخاری//بارہمولہ پولیس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوںنے کرالہ ہار نہال پورہ زنگم کراسنگ پٹن پر ایک تلاشی کارروائی کے دوران جنگجوئوں کے3بالائی زمین ورکروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گاڑیوں کی تلاشی کے دوران وہاں سے 3نوجوان گزر رہے تھے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن انہوںنے بھاگنے کی کوشش کی تاہم انہیں دھردبوچاگیا۔ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 3ہتھ گولے برآمد کئے گئے۔ ان کی شناخت عابد پرویز حجام ساکن اندرگام پٹن، جاوید حسن یتو ساکن گوشہ بگ پٹن اور جانثار خالد گنائی ساکنہ چندرہامہ پٹن کو گرفتار کرکے ان کیخلاف کیس زیر نمبر234/2020درج کیاگیا ہے۔