پٹن حادثہ:زخمی سرپنچ دم توڑ گیا، مہلوکین کی تعداد 3ہو ئی

نیوز ڈیسک
 

پٹن// پٹن میں بارہمولہ سری نگر ہائی وے پر پیر کی شام ایک بس ایک ٹپر سے ٹکرانے اور الٹ جانے سے ایک سرپنچ کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دیگر 6زخمی ہو گئے تھے، بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈرائیور بھی چل بسا تھا وہیں آج مزید ایک سرپنچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا ہے۔ 

 

عہدیداروں نے نیوز ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ ایک اور زخمی سرپنچ عبدالجبار (56) ولد عبدالرحیم لون لاچی پورہ بارہمولہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سکمز سری نگر میں چل بسا جس سے مرنے والوں کی تعداد 3ہوگئی۔ 

 

قبل ازیں پیر کی شام بارہمولہ جا رہی ایس آر ٹی سی بس ایک ٹپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک سرپنچ فیاض احمد بٹ ولد صمد بھٹ سکنہ گلگام کپواڑہ کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

 

تاہم بس کا ڈرائیور عبدالقیوم شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات گئے چل بسا۔