نئی دہلی//ملک میں مسلسل چوتھے دن اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ آج پٹرول چھ پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 9 سے 10 پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔دہلی میں پٹرول کی قیمت چھ پیسے کم ہو کر 69.93 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ گزشتہ دن اس کی قیمت 69.99 روپے فی لیٹر تھی۔ ڈیزل کی قیمت 10 پیسے کم ہو کر 63.84 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ انڈیا آئل کارپوریشن کے مطابق ممبئی میں پٹرول 75.63 روپے اور ڈیزل 66.93 روپے فی لیٹر جبکہ کولکتہ میں پٹرول 72.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 65.76 روپے فی لیٹر ہے ۔چنئی میں پٹرول کی قیمت 72.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 67.52 روپے فی لیٹر ہے ۔یواین آئی
پٹرول چھ پیسے اور ڈیزل 9 سے 19 پیسے سستا
