پٹرول ٹینکر اور فور ویلر کی ٹکر میں چھ نوجوانوں کی موت

دھمتری//چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتري میں آج دوپہر ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں چھ نوجوانوں کی موت ہو گئی ۔ کرود تھانہ پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق رائے پور قومی شاہراہ دھمتري پر سڑک حادثہ میں چھ نوجوانوں کی موت ہو گئی ۔ پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق دھمتري کی طرف آ رہے ایک پٹرول ٹینکر نے سامنے سے آنے والے کار کو اپنی زد میں لے لیا ۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ فورویلرگاڑی کے پرخچے اڑ گئے ۔ اس میں سوار نوجوان گاڑی میں پھنس گئے ۔ موقع پر ہی پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی ۔ ایک زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس نے بھی دم توڑ دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سبھی مرنے والے ضلع کوریہ کے بیکنٹھ کے مختلف محلوں میں رہنے والے دوست تھے ۔ سب ایک دن پہلے دھمتري کے گنگلریل ڈیم میں سیر و تفریح کے لئے آئے تھے ۔ آج صبح سب واپس لوٹ رہے تھے ۔مرنے والوں کے نام پریکشت پال، شبھم دویدی، راجہ سرکار، نندو گپتا، ابھیشیک جیسوال اور طاہر قریشی بتائے گئے ہیں ۔ سب کی عمر 30 سے 35 سال ہے ۔ پولیس نے لاشوں کو مردہ خانہ میں رکھ کر لواحقین کو اطلاع دی ہے ۔ اس درمیان چھتیس گڑھ پردیش کانگریس کمیٹی کے نو منتخب صدر موہن مرکام کے بستر جاتے وقت انہیں حادثے کی اطلاع ملی ۔ انہوں نے جائے حادثہ پر رک کر صورتحال کا جائزہ لیا ۔ وہیں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے بھی چھ نوجوانوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تعزیت ظاہر ہے ۔  یواین آئی