پٹرول سستا ہوگیا | ڈیزل کی قیمتیں بھی گر گئیں

نئی دہلی// تیل کی اونچی قیمتوں کی مارجھیل رہے عام آدمی کو اتوار یعنی 22 اگست کو اس وقت راحت ملی جب پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔ لوگ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ سرکاری شعبے کی پٹرولیم کمپنیوں کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق ، دہلی میں پٹرول کی قیمت اب 101.64 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.07 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔ یہاں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 20 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔چار بڑے میٹرو ممبئی میں پٹرول کی قیمت 107.66 روپے فی لیٹر پر آ گئی  جبکہ ڈیزل 96.64 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔ کلکتہ میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 101.93 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 92.13 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔چنئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 99.32 روپے اور 93.66 روپے فی لیٹر رہی ہے۔پٹرول کے نرخ 36 دنوں میں پہلی بار تبدیل ہوئے ، ڈیزل کی قیمتیں ایک ہفتے میں 4 بار کم ہوئیں۔ اتوار کے روز ، پٹرول کی قیمتیں 36 دن تک بغیر کسی تبدیلی کے رہنے کے بعد پہلی بار نیچے آئی ہیں۔