پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 48ویں دن بھی مستحکم

نئی دہلی//بین الاقوامی سطح پر خام تیل میں تیزی کے باوجود آج مسلسل 48ویں دن بھی ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
 
دہلی میں گزشتہ دو دسمبر کو وی اے ٹی میں کمی کرنے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت تقریباً 8 روپے فی لیٹر کم ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
آج سنگاپور میں لندن برینٹ کروڈ 0.34 فیصد اضافے کے ساتھ 74.23 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.45 فیصد کمی کے ساتھ 7.44 ڈالر کاروبار کر رہا ہے ۔
مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کرنے سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی تھی ۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی ) میں کمی کی تھی ۔
گھریلو بازار میں 48ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ راجدھانی دہلی میں وی اے ٹی کم کئے جانے کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ ( بی پی سی ایل) کے پمپس پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو کی جاتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر ——پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ————— 95.41 —————— 86.67
ممبئی —————109.98—————— 94.14
چنئی —————101.40 —————— 91.43
کولکتہ ————104.67——————-89.79