پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل پانچویں دن مستحکم

نئی دہلی// آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کے روز مسلسل پانچویں روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے دام میں معمولی تیزی رہی۔ برینٹ 56 ڈالر کے اوپر تقریباً 11 مہینے کی بلند ترین سطح پر کاروباری کررہا ہے۔تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) مارچ میں بھی پیداواری کٹوتی جاری رکھنے پر متفق ہوگئے ہیں جس سے قیمتوں کو مضبوطی ملی ہے۔