پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

نئی دہلی// عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود آج مسلسل 96 ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
 
دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔
 
اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔
 
تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
 
زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔
 
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
 
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
 
میٹرو……….پٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
 
دہلی ………….95.41…….. 86.67
 
کولکتہ ……104.67…….89.79
 
ممبئی ………….. 109.98…….94.14
 
چنئی …………… 101.40 ………. 91.43