پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ

نئی دہلی //آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول 39 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے سے 100.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت بھی نو پیسے اضافے کے ساتھ 89.62 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں پٹرول کی قیمت میں 1.75 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 34 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں نو پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اب پٹرول 106.59 روپے اور ڈیزل 97.18 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
چنئی میں ، پٹرول 31 پیسے مہنگا ہوکر 101.37 روپے اور ڈیزل نو پیسے اضافے سے 94.15 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
کولکاتہ میں ، پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوگیا اور 100.62 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ وہاں ڈیزل کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک لیٹر ڈیزل 92.65 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔