پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں مین ہوشربا اضافہ

مہور// علاقہ مہور میں بھی ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال کال کے پیش نظر گاڑیاں بند رہی۔ڈرایئوروں اور مقامی لوگوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتاراضافہ کو لیکر حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کے قیمت بڑھنے سے ڈرایئوروں کو روزانہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ڈرائیوروں کو روزی کمانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ان کا کہنا ہے دن کی پوری کمائی تیل میں ہی چلی جاتی ہے۔  مرکزی سرکار کے خلاف نعرے بازی کر تے ہوئے احتجاجی ڈرائیوروں اور مقامی لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ٹرانسپورٹ یونین صدر مہور جاوید احمد میر نے اس موقعہ پر بتایا کہ تیل کی مہنگائی سے ڈرائیور فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے  ہیں۔انہوں نے مزید بتایا اگر اسی طرح مہنگائی بڑھتی رہی تو ڈرائیور گاڑیاں چلانا بند کریں گے جس کا براہ راست لوگوں پر اثر پڑے گا۔