پٹرول اور ڈیزل میں پھر 80پیسے کا اضافہ

 نئی دہلی// پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کو ایک بار پھر80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس سے گزشتہ دو ہفتوں میں قیمتوں میں کل اضافہ 9.20 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔دہلی میں پٹرول کی قیمت اب 104.61 روپے فی لیٹر ہوگی ، جب کہ ڈیزل کی قیمتیں 95.87 روپے ہو گئی ہیں۔22 مارچ کو شرح نظرثانی میں ساڑھے چار ماہ کے طویل وقفے کے خاتمے کے بعد قیمتوں میں یہ 13 واں اضافہ ہے۔