پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 127ویں دن بھی تبدیلی نہیں

نئی دہلی //روس-یوکرین بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باوجود گھریلو سطح پرآج مسلسل 127ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ خام تیل کی قیمتوں میں اچھال روس یوکرین کے بحران کے بعد شروع ہوگیا تھا ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 110.72 ڈالر فی بیرل ہوئی، جو جمعرات کو 114.36 ڈالر فی بیرل تھی۔
مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پرایکسائزڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کرنے کے اعلان کے بعد 04 نومبر 2021 کوایندھن کی قیمتوں میں کو تیزی سے کمی آئی تھی ۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی وی اے ٹی کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 02 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
مرکز کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کرنے کے بعد بیشتر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) کم کر دیا تھا، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔
بین الاقوامی سطح پرنیویارک میں برینٹ کروڈ 1.27 فیصد اضافے کے ساتھ 110.72 ڈالر فی بیرل پر رہا ، جبکہ یو ایس کروڈ 0.97 فیصد اضافے کے ساتھ 107.05 ڈالر فی بیرل پہنچ گیا تھا ۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اوراس کی بنیاد پر نئی قیمتیں یومیہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :۔
شہر……….پیٹرول……….ڈیزل :
دہلی ……………..95.41………. 86.67
کولکتہ ……104.67…….89.79
ممبئی …………109.98………94.14
چنئی …………… 101.40 ………. 91.43