پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اُچھال جاری

نئی دہلی// بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کے مضبوط ہونے سے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اچھال جاری ہے۔ ہفتہ کو دہلی میں پیٹرول 39 پیسے مزید بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر کے پار کرگیا جبکہ ممبئی میں اس کی قیمت 88 روپے کے چوٹی کے قریب پہنچ چکی ہے۔انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت میں ہفتہ کو پٹرول کی قیمت 39 پیسے بڑھ کر 80.38 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ڈیزل 44 پیسے مہنگا ہوکر 72.51 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔عروس البلاد ممبئی میں پٹرول کی قیمت 87.77 روپے اور ڈیزل کی قیمت 76.98 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ کولکاتہ میں بالترتیب 83.27 اور 75.36 روپے اور چنئی میں 83.54 اور 76.64 روپے فی لیٹر ہو گیا۔