نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) چین میں تیار پٹاخے کی درآمد اور فروخت پر پابندی لگائے جانے کے باوجود گھریلو پٹاخہ صنعت کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا ہے کیونکہ ہوا اور صوتی آلودگی کے تئیں بڑھتی ہوئی فکر مندی ، زیادہ قیمتوں اور بیداری مہم کی وجہ سے اس سال دیوالی پر پٹاخہ کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے ۔ صنعتی تنظیم ایسوچیم کے آج جاری سروے کے نتائج کے مطابق اسکول اور ریزنڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے چلائی گئی بیداری مہم کے ساتھ ہی چین کے پٹاخے کی درآمد اور فروخت کے لیے پابندی لگائے جانے کے باوجود گھریلو پٹاخہ صنعت کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچ پایا ہے ۔ پٹاخے کی فروخت میں کمی کا یہ رخ گزشتہ پانچ سال سے قائم ہے ۔ایسوچیم نے چینی پٹاخوں کی درآمد پر لگی پابندی سے گھریلو پٹاخہ کاروبار کو ہونے والے منافع کی معلومات کے لئے احمد آباد، بنگلور، بھوپال، چنئی، دہرادون، دہلی، حیدرآباد، جے پور، لکھن¶ اور ممبئی میں آتش بازی کے 250 تھوک فروشوں، خوردہ فروشوں اور کاروباریوں کی رائے لی۔یو این آئی