پو لیس ہیڈکوارٹر، جموں میں عوامی دربار لوگوں کی شکایات کو دور کرنے میں سنجیدہ:آر آر سوین

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں// ڈائریکٹر جنرل پولیس آر آر سوین نے سوموار کو جموں میں عوامی شکایات کے ازالے کے دوسرے پروگرام کی صدارت کی۔ یہ اس طرح کے شکایات کے ازالے کے پروگرام کے سلسلے میں تیسرا پروگرام تھا جسے ڈی جی پی جموں و کشمیر نے عوامی شکایات کاترجیحی بنیادوں پر جائزہ لینے کے مقصد سے شروع کیا تھا۔ سہ پہر تین بجے سے لے کر چار گھنٹے طویل سیشن کے دوران شام 7 بجے تک، یوٹی کے مختلف علاقوںسے خواتین سمیت تقریباً 125 افراد نے سوموارکو شکایات کے ازالے کے پروگرام میں حصہ لیا اور اپنی شکایات ڈی جی پی، جے اینڈ کے کے سامنے رکھی۔ ڈی جی پی جموں و کشمیر نے ان میں سے ہر ایک کو صبر سے سنا اور کہا کہ جموں و کشمیر پولیس یوٹی میں پولیس خدمات سے متعلق لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے موقع پر ہی فیلڈ میں موجود چند پولیس یونٹوں کو معیار کے مطابق شکایات کا ازالہ کر نے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بتایا کہ مناسب معاملات میں پیش رفت اور شکایات کی صورتحال واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کی جائے گی۔یاد رہے کہ عوامی شکایات کے ازالے کے پروگراموں کا مقصد عوام کے جائز خدشات کو مؤثر طریقے سے حل کرنا اور جموں و کشمیر پولیس خدمات کو بڑھانے کے لیے قیمتی بصیرت حاصل کرنا ہے۔ جبکہ اس اقدام کا مقصد اسپیشل پولیس آفیسرز (ایس پی اوز) کی بھرتی یا عام ٹرانسفر کی درخواستوں کو ہینڈل کرنا نہیں ہے۔