پون دیو سنگھ ریاسی بار اسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب

ریاسی//ریاسی کورٹ کمپلکس میں ہوئے انتخاب میںایڈوکیٹ پون دیو سنگھ نئے بار اسوسی ایشن صدر ریاسی منتخب ہوئے۔انتخاب سابق صدر سنجے شرما ایڈوکیٹ کی نگرانی میں ہو ئے جو رٹرننگ آفیسر بھی تھے۔ انتخاب کی کارروائی کے دوران متفقہ طور سے پون دیو سنگھ کو ریاسی بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا۔ایڈوکیٹ پون کھجویہ نائب صدر ،راج کمار جنرل سیکریٹری اور انکوش شرما خزانچی کے طور سے منتخب ہوئے۔
صدر پون دیو سنگھ نے کہا کہ وہ بار کی بقاء کے لئے سخت محنت کریں گے بار جو ذمہ داری سونپے گا  اسے اچھی طرح نبھائوں گا۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ ریاسی کو بہت مشکلات کا سامنا ہے جیسے بجلی کے کٹ،پارکنگ کا مسئلہ وغیرہ۔انہوں نے کہا کہ کورٹ کمپلکس کی عمارت پرانی ہے اور وہاں اضافی جگہ کی ضرورت ہے اور یقین دلایا کہ اس بارے علیٰ حکام سے بات کریں گے۔اس موقعہ پر ایڈوکیٹ رجندر شرما ،اکھل پرویش کانت،مونیہ سمبیال اور دیگر موجود تھے۔