پونے میں کشمیر کا سیاحت کیلئے پُر تحفظ جگہ کے طور فروغ

سرینگر//محکمہ سیاحت نے پونے میں ایک غیر سرکاری رضاکا ر تنظیم کی طر ف سے منعقدہ کوہ پیمائی سے متعلق پروگرام میں شرکت کر کے کشمیر کو سیاحت کیلئے پُر تحفظ جگہ کے طور فروغ دیا۔ محکمہ کے ڈائریکٹر محمود احمد شاہ نے مہمانِ حصوصی کی حیثیت سے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر ایڈونچر سیاحت کے لئے بہترین اور پُر امن جگہ ہے جہاں دُنیا بھر سے سیاح ٹریکنگ کے لئے آئے ہیں۔انہوں نے کوہ پیمائی کو فروغ دینے سے متعلق کئے جارہے اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹی آر سی نوگام میں نوجوان کوہ پیمائوں کے لئے مصنوعی چٹان پر تربیتی پروگرام منعقد کرتی ہے ۔ اس سے قبل گزشتہ شب محکمہ نے ایک پریس میٹ میں بھی شرکت کی جس میں ڈائریکٹر موصوف نے میڈیا کو کشمیر کے بارے میں مثبت خبریں چلانے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے سیاحوں کی سہولیت کے لئے ہیلپ لائن بھی تشکیل دی ہے۔انہوں نے پونے کے میڈیا افراد کو کشمیر کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔