عشرت حسین بٹ
پونچھ//بدھ کو ایس آئی اے کی ٹیم نے پونچھ شہر میں چھ پرانے ہتھ گولوں کو ناکارہ بنایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پونچھ شہر میں جموں سے آئی ہوئی ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے پرانے ضبط کردہ6ہتھ گولوںکو ناکارہ بنا دیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایس آئی اے کی ٹیم نے عدالت کے احکامات پر ایف آئی آر زیر نمبر 69/2023پولیس تھانہ پونچھ ضبط کردہ چھ ہتھ گولوں کو پونچھ شہر کے دریا پر ناکارہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی اے کی ٹیم نے یہ کاروائی پونچھ پولیس کی بم ڈسپوزل ٹیم کے ہمراہ نائب تحصیل دار چنڈک نصیر احمد کی سربراہی میں انجام دی اوراس دوران کسی قسم کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوا۔
منکوٹ سیکٹر میں بھی گرینیڈ ناکارہ
جاوید اقبال
مینڈھر// پونچھ ضلع کے سرحدی سب ڈویژن مینڈھر کے منکوٹ سیکٹر میں بدھ کو سیکورٹی فورسز نے ایک زنگ آلود گرینیڈ برآمد کر کے ناکارہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق فوج کی ایک گشتی پارٹی کو یہ گرینیڈ مینڈھر کے سرحدی سیکٹر منکوٹ میں ایل او سی کے قریب ملا۔جس کو بعد میں فوج نے بی ڈی ایس ٹیم کو بلایا اور اسے ناکارہ بنا دیا۔ البتہ کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔گزشتہ دنوں بھی منکوٹ سکٹر کے بلنوی علاقہ سے ایک گرنیڈ ملا تھا جس کو فوج کی ایک ٹیم نے ناکارہ بنایا تھا۔