پونچھ ۔رائو لاکوٹ پوئنٹ سے کراس ایل او سی ٹریڈ بحال،70ٹرکوں کا آر پار سفر

سرینگر/پونچھ۔رائولاکوٹ پوئنٹ سے کنٹرول لائن کے آر پار تجارت منگل کو بحال ہوگئی ۔

حکام نے کہا کہ یہ تجارت آج دو ہفتے بعد بحال ہوئی اور دونوں طرف کی70مال بردار گاڑیوں نے کنٹرول لائن پار کی۔

تجارتی کی بحالی سے تاجر برادری نے اطمینان کی سانس لی ہے۔

کنٹرول لائن پر تجارت بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین گولیوں اور مارٹر شیلنگ کے تبادلے کے بعد یکم اپریل کو بند ہوئی تھی۔

اس کراس ایل او سی فائرنگ میں ایک لڑکی،ایک خاتون اور بی ایس ایف اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت24دیگر زخمی ہوئے تھے۔

پونچھ پوئنٹ (چکندا باغ)سے گذشتہ روز مسافر بس سروس بحال ہوئی تھی جبکہ آج آر پار تجارت بحال ہوگئی۔