پونچھ کے کچھ علاقوں میں فورسز کا تلاشی آپریشن

پونچھ//ضلع پونچھ کے علاقہ کھنیتر اور ڈوہکڑی میں پیر کو فورسز کی طرف سے مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
 ڈپٹی ایس پی آپریشنز پونچھ منیش شرما نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ کے مختلف علاقوں مثلاً کھنیتر ڈوہکڑی کے بالائی علاقوں میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔