پونچھ کے وفودکی شہنازگنائی سے ملاقات

پونچھ//پونچھ حویلی حلقہ کے علاقہ نورکوٹ پنچایت اوردیگوارگائوں کے لوگوں نے سابق رکن قانون سازکونسل ڈاکٹرشہنازگنائی کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے مسائل کی جانکاری دی۔اس دوران لوگوں نے خراب موسم کی وجہ سے درپیش مسائل کی جانکاری دی گئی ۔لوگوں نے کہاکہ پونچھ میں غیرمعینہ بجلی کٹوتی ،بجلی وپانی ،راشن اورایل پی جی گیس سپلائی کی عدم دستیابی پرتشویش کااظہارکیا۔لوگوں نے شہنازگنائی پرزوردیاکہ وہ مداخلت کرکے ضلع انتظامیہ کولوگوں کے مسائل کی جانکاری دیں ۔شہنازگنائی نے لوگوں کے مسائل سنے اورانہیں ان کے ازالہ کیلئے اعلیٰ حکام کے ذریعے حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران لوگوں نے ڈاکٹرشہنازگنائی کے والداورقانون سازکونسل میں ان کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیا۔