پونچھ//قصبہ پونچھ کے محلہ شنکر نگر میں نکاسی آب نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی لوگوں کے گھرو ں میں داخل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے عوام کو ہر بار شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لگاتار بارشوں اوربرف باری کے دوارن بھی پونچھ کی عوام نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑکوں کی خستہ حالی کیساتھ ساتھ نکاسی آب کا نظام بھی پوری طرح سے مفلوج ہو چکاہے۔انہوں نے کہاکہ محلہ شنکر نگر میں حالیہ بارش کے دوران مقامی شہریوں کو شدید بارشوں کے دوران گھروں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی خلاف غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بارشوں کے دوران گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کا ساز و سامان بھی خراب ہو تا ہے۔انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کی عدم توجہی کی وجہ سے سڑکوں سے عام راہگیروں کا گزرنا شدید دشوار ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شنکر نگر میں نکاسی آب کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ایک مقامی شخص نے بتایا کہ معمولی بارش کی وجہ سے پانی دکانوں اورمکانوں میں داخل ہو جاتا ہے تاہم اس سلسلہ میں انتظامیہ سے بھی کئی مرتبہ رجوع کیا گیا ہے لیکن نکاسی آب کی بہتری کیلئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ابہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ نکاس آب کی بہتری کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عام لوگوں کو راحت میسر ہو۔اس اس سلسلہ میں اطلاع ملتے ہی اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ڈاکٹر بشارت حسین انقلی وہاں پہنچے۔جنیوں نے فائر سروس کو فون پر رابطہ کر کے بلایا اور پھر موٹروں کے ذریعے وہاں سے پانی نکالا گیا جس کے بعد لوگوں نے تھوڑی راحت حاصل کی۔
پونچھ کے محلہ شنکرنگر میں نکاسی نظام مفلوج
