پونچھ کے متعدد سیکٹروں آر پار میں شدید گولہ باری

پونچھ//ضلع پونچھ کے مینڈھر ،کیرنی اور قصبہ سیکٹر میں پاکستان اور بھارتی فوج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی۔ گذشتہ تین دنوں سے ضلع کے مختلف سرحدی علاقوں میں جنگی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے منگل کے روز قریب پونے تین بجے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر بلا کسی اشتعال کے شدید گولہ باری شروع کی۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے بعد فوج نے بھی پاکستانی فوج کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔