حسین محتشم
پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ کے شہر خاص کے صدر بازار میں دو پہیہ گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ سے صارفین اور دوکاندار سخت پریشان ہیں۔دوکانداروں کا کہنا ہے لوگ دو پہیہ گاڑی دکانوں کے آگے لگا کر نکل جاتے ہیں جس سے دکانداروںکار وبار بُری طرح سے متاثر ہوتا ہے ۔انہوں نے کہااس کے علاوہ کئی دکاندار ایسے ہیں جو سڑک کو ذاتی پراپرٹی دکانوں کا سامان لگا دیتے ہیں اس سے بھی راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا شہریوں کی شکایت پر پولیس کاروائی تو کرتی لیکن پولیس کے جانے کے بعد دوبارہ گاڑیاں بازار میں اسی طرح کھڑی کر دی جاتی ہیں۔عام شہریوں اور دکانداروں نے ضلع انتظامیہ بالخصوص ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری اور ایس ایس پی یوگل منہاس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بازار و گلیوں سے ہر طرح کی گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ پر قدغن لگانے کے لئے احکامات صادر کریں تاکہ دکاندار و راہگیروں کو راحت مل پائے۔اس دوران پولیس کی جانب سے باضابطہ گاڑی پر اعلان کر کے لوگوں کو غلط پارکنگ کرنے سے باز رہنے کی ہدایات کی جائیں ۔