پونچھ کے درجنوں افراد آنکھوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوںکے اے ایس جی آئی ہسپتال کے اشتراک سے مفت آپریشن

حسین محتشم

پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ کے سینکڑوں غریب مریضوں کو صحت سے متعلق ایک بڑی راحت میں، میڈیسیٹی پونچھ نے معروف اے ایس جی ہسپتال سرینگر کے اشتراک سے دو روزہ مفت آنکھوں کے چیک اپ کا اہتمام کیا۔ کیمپ کے بعد جن مریضوں کو سرجری کی ضرورت تھی انہیں مفت ٹرانسپورٹ سہولیات کے ساتھ سری نگر لے جایا گیاجہاں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی سرجری کرکے ان مریضوں کو منتظمین کی جانب سے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے ساتھ واپس اپنے گھروں کوروانہ کر دیا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میڈیسٹی پونچھ نے ماضی میں بھی غریب مریضوں کے لئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔ اس بار میڈیسٹی پونچھ نے پونچھ کے مریضوں کو اے ایس جی ہسپتال سری نگر کے ساتھ سہولت فراہم کی ہے اور آنکھوں کے آپریشن کے لئے سری نگر کے ان کے مفت دورے کا اہتمام کیا ہے۔بتادیں آیوشمان بھارت کے تحت تقریباً 40 مریضوں کو مفت بس سروس کے ذریعہ بھیجا گیا۔اس دوران فون کی معزز شخصیات نے غریب مریضوں کے لیے کیمپ کے انعقاد پر امتیاز سلاریہ سماجی کارکن اور مخیر حضرات کی کاوشوں کو سراہا۔ امتیاز سلاریہ نے کہا کہ پونچھ میں صحت کی خدمات بہت کم ہیں اور جن مریضوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے وہ دوسرے شہروں میں علاج معالجے اور سفر کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، اس لئے اس سرحدی ضلع کے غریب لوگوں کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتے ہوئے ان کی مدد کے لیے پہل کی گئی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور دیگر لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اقدام کرنے میں انکی مدد کی۔