پونچھ کے جنگلات میں جنگجوئوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش

سمت بھارگو
راجوری// راجوری اور پونچھ اضلاع کی حدود میں واقع دہرہ کی گلی کے جنگلات میں شروع کی گئی ایک تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا ہے۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق، پونچھ کی سرنکوٹ سب ڈویژن سے جموں و کشمیر پولیس اور بھارتی فوج کی تھنہ منڈی میں قائم راشٹریہ رائفلز بٹالین نے دیہرا کی گلی کے قریب جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم شروع کی جو راجوری اور پونچھ اضلاع کی سرحدوں پر واقع ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا ہے اور کچھ گولہ بارود کے ساتھ ساتھ دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی جاری ہے۔