پونچھ کا شہری ٹنگمرگ میں ریچھ کے حملے میں زخمی

ٹنگمرگ//سیاحتی مقام درنگ ٹنگمرگ میں ریچھ نے پونچھ کے ایک بکروال پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کردیا ۔ محمد رفیق چیچی ولد نقد دین چیچی ساکن پونچھ سریل درنگ ٹنگمرگ میں اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اس پر ایک ریچھ نے حملہ کردیا۔ مذکورہ بکروال مویشی چرانے کی غرض سے جنگل میںتھا جب ریچھ نے اپس پر حملہ کیا۔اس کی چیخ وپکار سن کر وہاں دیگر بکروال دوڑپڑے جنہوں نے مذکورہ شہری کو ریچھ کے چنگل سے بچا کر سب ڈسڑکٹ اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ابتدائی مرہم پٹی کرکے صورہ انسٹچوٹ منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں ۔