پونچھ کالج کے اشتراک سے ویبنارکا اہتمام کیاگیا

پونچھ// انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی نے یکم اگست 2021 کو "دانشورانہ املاک کے حقوق" پر ایک روزہ قومی ویبینار کا اہتمام کیا۔ ویبینار کی صدارت ڈاکٹر محمد اعظم پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی نے کی اور ڈاکٹر اورنگزیب انجم کوآرڈی نیٹر آئی کیو اے گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی نے وبینار کے موضوع اور مقصد کو متعارف کرایا اور ریسورس پرسنز ڈاکٹر رمیش چندر پانڈےاور ڈاکٹر طارق حسین شیخ کو باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا اور کوآرڈی نیٹر اور تمام فیکلٹی ممبران کی تعریف کی۔ انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی میں دانشورانہ املاک کے حقوق کے بارے میں بھی بات کی۔ ڈاکٹر رمیش چندر پانڈے کوآرڈی نیٹر اور ڈین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سیل سینرجی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈینکنال اوڑیشہ نے ان کے اور ان کی ایسوسی ایشن کی طرف سے دی گئی اور دائر کردہ مختلف پیٹنٹ پر بحث کی۔ انہوں نے ڈیپ لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے نوزائیدہ رنگ کیڑے پر آسانی سے پتہ لگانے کےلئے پورٹیبل ڈیوائس کی تیاری ، صنعتی فلائی ایش ویسٹ کا استعمال کرتے ہوئے واٹر فلٹریشن کو مو¿ثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر طارق حسین شیخ فیکلٹی ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ نے حالیہ پیٹنٹ اور اختراعات پر مفصل گفتگو کی۔ ویبینار میں 50 سے زائد شرکاءنے شرکت کی جن میں مختلف یو جی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے پروفیسرز ، اسکالرز اور طلباءشامل ہیں۔ نیشنل ویبینار کے بارے میں رائے ڈاکٹر معروف خان اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ نباتیات ، گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ نے دی۔ انہوں نے اس طرح کے ویبینار کے انعقاد کے لیے پرنسپل اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریسورس پرسنز کی طرف سے دیئے گئے دونوں لیکچرز بہت معلوماتی تھے۔ شکریہ کا رسم گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی کے ڈاکٹر بشارت احمد ایچ او ڈی عربی نے انجام دی۔