پونچھ :پسی کی زد میں آکر ٹرک ڈرائیور لقمہ اجل

نیوز ڈیسک
پونچھ// پونچھ کے منڈی علاقے میں پسیوں کی زد میں آ کر زخمی ہونے والا ٹرک ڈرائیور یہاں کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

 

انہوں نے بتایا کہ محمد طارق ساکن بہالیہ منڈی آج دوپہر سیکلو منڈی علاقے کے قریب، ٹرک پر مٹی کا تودہ گرنے کے بعد پھنس گیا۔ 

 

پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر تقریباً ایک گھنٹے کی سخت کوششوں کے بعد ڈرائیور کو بچایا اور اسے ایس ڈی ایچ منڈی منتقل کیا، جہاں وہ زخموں کی وجہ سے وہ جلد ہی صحت کی سہولت میں دم توڑ گیا۔

 

اس دوران ایس ایچ او منڈی بشیر کوہلی نے بھی خاص واقعہ میں شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی۔