نیوز ڈیسک
پونچھ// ولیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی) کے رکن کے بیٹے نے جمعرات کو بفلیاز پونچھ کے مرہ سیکٹر میں اپنے والد کی رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صبح 9بج کر30 منٹ پر گلزار احمد (28) نے اپنے والد محمد فضل، جو وی ڈی سی ممبر تھے، کی 303 رائفل اٹھائی اور خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
ایس ایچ او سرنکوٹ نیاز احمد نے جی این ایس کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 28 سالہ نوجوان کے انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ مقامی طور پر کسی “گھریلو مسئلہ” کو قرار دیا جا رہا ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔